جازان اور عسیر میں یمنی و ایتھوپیائی منشیات اسمگلرز گرفتار
جازان اور عسیر میں سرحدی محافظین نے یمنی اور ایتھوپیائی اسمگلرز کو قات اور حشیش کی بڑی مقدار سمیت گرفتار کر لیا۔
اہم نکات
AIجازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں بارڈر گارڈز کی زمینی گشتی ٹیموں نے سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یمن سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے، جو 56 کلوگرام نشہ آور قات اسمگل کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں اور ضبط شدہ منشیات کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔
ایکس پر مکمل ٹویٹ دیکھیں
اسی طرح عسیر ریجن کے الربوعہ سیکٹر میں بارڈر گارڈز نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 41 کلوگرام نشہ آور حشیش اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔ اس کے خلاف بھی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے اور منشیات کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911)، جبکہ دیگر علاقوں میں (999) اور (994) پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ منشیات کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی ہیلپ لائن (995) اور ای میل (Email:[email protected]) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ وصول کی جائیں گی اور اطلاع دینے والے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
