خطر ٹل گیا: خمیس مشیط، نجران اور جازان میں صورتحال معمول پر
سعودی محکمہ شہری دفاع نے خمیس مشیط، نجران اور جازان میں خطرے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خمیس مشیط، نجران اور جازان میں خطرہ ٹل گیا ہے۔ یہ اعلان ایمرجنسی کی صورت میں قومی انتباہی پلیٹ فارم کے ذریعے وارننگ جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا، جس میں ان تینوں علاقوں میں خطرے کی اطلاع دی گئی تھی۔
محکمہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری تنبیہات میں شہریوں اور مقیم افراد سے کہا ہے کہ وہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں، ہجوم اور تصویربرداری سے مکمل طور پر گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں 998 پر رابطہ کریں۔
اس سے قبل شہری دفاع نے متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوراً قریبی محفوظ مقام پر چلے جائیں، کھڑکیوں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں اور خطرہ ختم ہونے تک عمارتیں نہ چھوڑیں۔
مزید یہ کہ شہریوں کو بالکونیوں اور چھتوں پر کھڑے ہونے سے گریز کرنے، باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں پناہ لینے، خطرناک مقامات سے دور رہنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔
