سعودی عرب کی ایران کے کویت، بحرین اور اماراتی آئل ٹینکر پر حملوں کی شدید مذمت
سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے کویت، بحرین اور اماراتی آئل ٹینکر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے برادر ملک کویت اور بحرین پر حملوں اور متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کی جانب سے برادر ممالک پر مسلسل حملوں اور سمندری راستوں و تجارتی گذرگاہوں کو خطرے میں ڈالنے کی مکمل طور پر مخالفت کرتا ہے۔
بیان کے مطابق، سعودی عرب نے ایک بار پھر تمام حملے فوری طور پر روکنے، بین الاقوامی قوانین اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
