سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی پر گفتگو
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا فون، تازہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال۔
اہم نکات
AI
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات اور حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی، جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سعودی عرب کے علاقائی کردار کو جاری رکھنے اور تمام ممالک و عوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
