مقیم کی شناختی دستاویز گم ہونے کی اطلاع کا آسان طریقہ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مقیم کی شناختی دستاویز گم ہونے کی اطلاع اب مقیم پورٹل کے ذریعے دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے مقیم کی شناختی دستاویز گم ہونے کی اطلاع دینے کی سہولت مقیم پورٹل پر فراہم کر دی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی ہے کہ ادارے اپنے زیر کفالت غیر ملکی کارکنان کی شناختی دستاویز گم ہونے کی اطلاع اس پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے دے سکتے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اطلاع دینے کے لیے سب سے پہلے مقیم پورٹل میں لاگ ان کریں، پھر مطلوبہ مقیم کو تلاش کر کے اس کا اقامہ نمبر درج کریں۔ اس کے بعد مقیم کا پروفائل سامنے آئے گا، جہاں سے 'خدمات جوازات' منتخب کریں اور پھر 'مقیم کی شناختی دستاویز گم ہونے کی اطلاع' کی سروس منتخب کریں۔
منصہ ایکس پر ٹویٹ دیکھیں
