سعودی عرب کا حوثی ملیشیا کی دھمکیوں پر عالمی ردعمل کا مطالبہ
سعودی عرب نے عالمی برادری سے یمن میں حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرے۔
سعودی عرب کے مستقل مندوب برائے تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار، شاہر الخنینی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حملے اور دہشت گردانہ اقدامات سب پر عیاں ہیں، جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، جن میں شہری تنصیبات اور عالمی توانائی کے ذرائع پر حملے بھی شامل ہیں۔
شاہر الخنینی نے عالمی برادری، خصوصاً سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کریں اور دہشت گرد گروہوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے روکیں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
