سعودی عرب میں آج گرج چمک اور تیز ہوائیں متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو مشرقی علاقوں میں شدید دھند اور ہلکی بارش جبکہ جنوب میں گرج چمک اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے آج منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی ریجن کے بعض حصے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جس سے افقی حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔ دوسری جانب جازان، عسیر اور الباحہ کے کچھ حصوں سمیت مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے شمال کی سمت 10 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی۔ درمیانی حصے میں ہوائیں جنوب مغربی سے شمال مغربی سمت 10 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ اور موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک ہوگی۔ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوبی سمت 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو باب المندب کی طرف 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ موجوں کی اونچائی ایک میٹر سے ڈھائی میٹر تک ہو سکتی ہے اور سمندر کی حالت درمیانے سے تیز لہروں والی ہوگی۔
خلیج عرب میں شمال مشرقی سے جنوب مشرقی سطحی ہوائیں دوپہر کے بعد شمالی سے شمال مغربی سمت 8 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک رہے گی۔ جنوبی حصے میں شام کے وقت ہوائیں شمال مشرقی سے مشرقی سمت 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک رہے گی، جبکہ سمندر کی حالت نسبتاً پرسکون رہے گی۔
