نجران میں خطرہ ٹل گیا، سول ڈیفنس کا اعلان
سعودی سول ڈیفنس نے نجران میں ایمرجنسی وارننگ کے بعد خطرے کے خاتمے کا اعلان کیا اور شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کی تلقین کی۔
اہم نکات
AIسعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ نجران میں خطرہ ٹل گیا ہے، جس کے بعد ایمرجنسی کے لیے قومی وارننگ پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا الرٹ واپس لے لیا گیا ہے۔
اس سے قبل سول ڈیفنس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شہریوں سے اپیل کی تھی کہ اگر انہیں قومی وارننگ پلیٹ فارم سے کوئی انتباہی پیغام موصول ہو تو فوری طور پر قریبی محفوظ جگہ یا عمارت کے اندرونی کمرے میں چلے جائیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور خطرہ ختم ہونے تک وہیں قیام کریں۔ اس دوران گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں۔
سول ڈیفنس نے مزید ہدایت کی کہ کھلی جگہوں اور شیشے کے قریب نہ جائیں، بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ کھڑے ہوں۔ باہر موجود افراد کو چاہیے کہ فوراً کسی قریبی عمارت میں چلے جائیں یا مضبوط دیوار کے پیچھے پناہ لیں، ہجوم بنانے اور ویڈیو بنانے سے گریز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
