عمارتوں میں دھوئیں کے سینسر کی اہمیت پر سول ڈیفنس کا زور
سعودی سول ڈیفنس نے عمارتوں میں دھوئیں کے سینسر نصب کرنے کی اہمیت اور اس کے ذریعے جان و مال کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ سول ڈیفنس نے عمارتوں میں دھوئیں کے سینسر نصب کرنے کی اہمیت اور اس کے ذریعے جان و مال کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
سول ڈیفنس کے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی گئی ہے کہ دھوئیں کا سینسر آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی مرحلے میں رہائشیوں کو سنائی دینے والی آواز کے ذریعے خبردار کرتا ہے اور دھوئیں کی جگہ کا پتہ لگا کر فوری کارروائی میں مدد دیتا ہے۔
محکمہ سول ڈیفنس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 998 پر مدد کے لیے رابطہ کریں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
