دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد ضروری ہے: ماہر
سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم النحاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی برادری سے دہشت گرد تنظیموں اور ملیشیاؤں کے خلاف متحدہ اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔
اہم نکات
AIسیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم النحاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان ملیشیاؤں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کرے جو سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ مملکت عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے یکجہتی پر زور دیتی ہے، جس سے ترقی اور خوشحالی ممکن ہوتی ہے۔
ڈاکٹر ابراہیم النحاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی سلامتی کے پیش نظر تمام ممالک اور نظاموں کو دہشت گرد تنظیموں اور ملیشیاؤں کے خلاف ایک صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔
تغریر X پر دیکھیں
