بحرین کے بادشاہ کی ریاض آمد، ولی عہد نے استقبال کیا
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ آج ریاض پہنچے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
اہم نکات
AIبحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ آج ریاض پہنچے۔
ان کے استقبال کے لیے سب سے پہلے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
استقبالیہ وفد میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، اور ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف بھی شامل تھے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے بحرین میں سفیر نایف بن بندر السدیری، بحرین کے سعودی عرب میں سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ اور ریاض کے قائم مقام پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل منصور بن ناصر العتیبی بھی موجود تھے۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
