سعودی دفاعِ مدنی کی بارشوں کے دوران احتیاط کی ہدایت
سعودی محکمہ دفاعِ مدنی نے شہریوں کو موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے اور سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ دفاعِ مدنی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر احتیاط برتیں، محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی پانی اور وادیوں کے قریب نہ جائیں اور ان میں تیراکی سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ یہ ہدایات قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے سے شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور تیز ہوائیں اٹھنے کا خدشہ ہے۔ اس میں مقدس شہر، کامل، الجموم، بحرة، طائف، میسان، اضم اور العرضیات شامل ہیں، جبکہ جدہ، رابغ، خلیص، القنفذہ اور اللیث میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقوں میں بھی درمیانے سے شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے سیلابی ریلے، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ مدینہ منورہ، حائل اور شمالی سرحدی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی۔
