مشرقی ریجن میں ڈرون حملہ ناکام، اتحادی افواج کا اعلان
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔
اہم نکات
AIاتحادی افواج برائے حمایتِ یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی تباہ کر دیا تھا۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے کچھ دیر قبل ریاض میں ممکنہ خطرے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا، تاہم بعد میں خطرے کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا۔
