سعودی عرب میں معذور افراد کی پارکنگ پر 1916 گاڑیاں ضبط
ٹریفک حکام نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں غیرقانونی طور پر کھڑی 1916 گاڑیاں مختلف علاقوں سے ضبط کر لیں۔
اہم نکات
AI
سعودی محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی ٹریفک حکام نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں غیرقانونی طور پر کھڑی 1916 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
یہ کارروائی ملک بھر میں ٹریفک حکام کی جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں بالخصوص معذور افراد کے لیے مخصوص مقامات پر کھڑی ہونے والوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور تعاون کریں۔
