تحالف نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل سازکارخانے تباہ کر دیے
تحالف برائے حمایتِ یمن نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور پرزہ جات کے کارخانے اور الیکٹرانکس لیبارٹری تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم نکات
AIتحالف برائے حمایتِ یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے زیر انتظام بیلسٹک میزائلوں کے پرزے تیار اور اسمبل کرنے والا کارخانہ تباہ کر دیا ہے۔
جنرل المالکی نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں بیلسٹک میزائلوں کے ایندھن (ٹھوس ایندھن) کی تیاری اور مکسنگ کے کیمیکل کارخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیلسٹک میزائلوں کے لیے مخصوص الیکٹرانک سسٹمز کی اسمبلنگ کی لیبارٹری بھی تباہ کر دی گئی ہے۔
المالکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحادی افواج حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو کمزور اور غیر مؤثر بنانے کی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
