سعودی جوازات کی وضاحت: مقیم کے تابع فرد کو آن لائن کیسے الگ کریں
سعودی جوازات نے واضح کیا ہے کہ مقیم افراد اپنے تابع فرد کو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن الگ کر سکتے ہیں، جس سے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
اہم نکات
AIسعودی عرب میں محکمہ جوازات نے مقیم افراد کے تابع فرد کو آن لائن الگ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جو ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہے۔ اس اقدام کا مقصد طریقہ کار کو آسان بنانا اور مستفیدین کو ڈیجیٹل انداز میں خدمات فراہم کرنا ہے، تاکہ جوازات کے دفاتر جانے کی ضرورت نہ رہے۔
جوازات نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کی ہے کہ اس سروس کے ذریعے مقیم افراد اپنے کسی بھی تابع فرد کو آن لائن الگ کر سکتے ہیں، جس کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔
ایکس پر مکمل پوسٹ دیکھیں
مقیم کے تابع فرد کو الگ کرنے کا طریقہ:
1. ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کریں۔
2. فیملی ممبرز کی خدمات میں جائیں۔
3. مقیمین کی خدمات منتخب کریں۔
4. جس تابع فرد کو الگ کرنا ہو، اس کا انتخاب کریں۔
5. 'فصل مقیم تابع' سروس پر کلک کریں۔
یہ سہولت محکمہ جوازات کی جانب سے ابشر پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی متعدد الیکٹرانک خدمات میں شامل ہے، جس کا مقصد مقیمین کے لیے معاملات کو آسان بنانا، وقت اور محنت کی بچت کرنا اور ڈیجیٹل خدمات سے استفادہ بڑھانا ہے۔
