گھر میں زیر کفالت افراد کے سعودی پاسپورٹ کی تجدید کا طریقہ
محکمہ پاسپورٹ نے گھر میں زیر کفالت افراد کے سعودی پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق سہولت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اہم نکات
AIمحکمہ پاسپورٹ نے گھر میں زیر کفالت افراد کے سعودی پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق سہولت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر بتایا کہ یہ ایک الیکٹرانک سروس ہے جس کے ذریعے سعودی شہری سربراہ خاندان اپنے زیر کفالت افراد کے سعودی پاسپورٹ کی تجدید کر سکتے ہیں۔
اس سروس سے استفادے کے لیے درج ذیل مراحل طے کرنا ہوں گے: ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کریں، پھر 'افرادِ خانہ کی خدمات' منتخب کریں، اس کے بعد 'افرادِ خانہ کے سعودی پاسپورٹ کی تجدید' کا انتخاب کریں اور آخر میں پاسپورٹ تجدید کی درخواست جمع کرائیں۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
