ٹریفک پولیس نے معذور افراد کی پارکنگ میں کھڑی 2011 گاڑیاں ضبط کر لیں
سعودی ٹریفک پولیس نے ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں غیر قانونی طور پر کھڑی 2011 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔
اہم نکات
AI
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی خلاف ورزی پر 2011 گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری مہم کے دوران کی گئی، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ یہ مہم ملک بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مسلسل فیلڈ ورک کا حصہ ہے، جس میں ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں کھڑی ہوتی ہیں۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
ٹریفک حکام نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ کا احترام کریں۔
