مسجد نبوی کے مدرس کی افواہوں سے خبردار رہنے کی ہدایت
ڈاکٹر مسعود المحمدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر صرف مصدقہ ذرائع سے خبریں حاصل کی جائیں اور افواہوں سے بچا جائے۔
اہم نکات
AIمسجد نبوی کے مدرس ڈاکٹر مسعود المحمدی نے کہا ہے کہ شبہات سے بچنا ضروری ہے اور اس کے لیے انسان کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے صرف درست اور مصدقہ ذرائع سے ہی خبریں حاصل کرے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بعض افراد ملک کے خلاف جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلاتے ہیں۔
المحمدی نے "برامج الاخباریہ" پر ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مزید کہا کہ انسان کو چاہیے کہ اہل علم سے رہنمائی لے اور حق و استقامت کے راستے پر چلے، نیز اس ملک کے علما اور ہیئت کبار العلماء کی پیروی کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرعی علم حاصل کرنا انتہائی اہم ہے، اسی سے انسان حق اور باطل، خواہش اور سنت میں فرق کر سکتا ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
