حوثی ابراہہ کے نقش قدم پر، اسلام کے دشمنوں میں شامل ہو چکے: سینئر عالم
سعودی سینئر عالم شیخ ڈاکٹر یوسف بن سعید نے کہا ہے کہ حوثی ابراہہ کی راہ پر چل رہے ہیں اور مسلمانوں کی صف سے نکل کر اسلام کے دشمنوں میں شامل ہو چکے ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی سینئر عالم اور رکن مجلس کبار العلماء شیخ ڈاکٹر یوسف بن سعید نے کہا ہے کہ حوثی ابراہہ حبشی کے راستے پر چل رہے ہیں اور مسلمانوں کے دائرے سے نکل کر اسلام کے دشمنوں کی صف میں شامل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے الاخباریہ چینل سے گفتگو میں مزید کہا کہ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ ان ملیشیاؤں کے خلاف لڑیں۔
بن سعید نے زور دے کر کہا کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اس کے لیے ان لوگوں سے ہمدردی جائز نہیں۔ اگر کوئی ان سے ہمدردی رکھے تو اسے اپنے دین کے بارے میں ڈرنا چاہیے۔
اعرض التغريدة على منصة X
