نجران میں سول ڈیفنس کا ایمرجنسی الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
سول ڈیفنس نے نجران میں ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور مقیمین کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے اور خطرہ ختم ہونے تک محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
اہم نکات
AIسول ڈیفنس نے نجران ریجن میں ہنگامی حالات کے لیے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم سے الرٹ جاری کیا ہے، جس کا مقصد ممکنہ خطرے سے خبردار کرنا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خطرہ ختم ہونے تک محتاط رہیں۔
سول ڈیفنس نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور فوراً قریبی محفوظ جگہ یا کسی عمارت کے اندرونی کمرے میں چلے جائیں، جو کھڑکیوں سے دور ہو۔ جب تک خطرہ ختم نہ ہو، گھروں یا عمارتوں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید کہا گیا کہ کھلی جگہوں اور شیشے سے دور رہیں، بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ جائیں۔ اگر کوئی باہر موجود ہو تو فوراً قریبی عمارت میں داخل ہو جائے یا کسی مضبوط دیوار کے پیچھے پناہ لے۔
سول ڈیفنس نے ہجوم لگانے یا ویڈیو بنانے سے بھی منع کیا ہے اور شہریوں کو خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وارننگ میسج ملتے ہی پلوں اور بلند عمارتوں سے دور، سڑک کے کنارے گاڑی روک دیں۔
اعرض التغريدة على منصة X
سول ڈیفنس نے واضح کیا کہ ہنگامی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911) اور باقی علاقوں میں (998) پر اطلاع دیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔
