تبوک میں 14 کلو گرام چرس اور 4 ہزار ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
تبوک کے علاقے میں حرس الحدود نے 14 کلو گرام چرس اور 4 ہزار ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اہم نکات
AIتبوک کے علاقے میں حقل سیکٹر میں حرس الحدود کی زمینی گشتی ٹیموں نے 14 کلو گرام منشیات چرس اور 4 ہزار ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حرس الحدود نے ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بتایا کہ ابتدائی قانونی کارروائیاں مکمل کر کے ضبط شدہ منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، جبکہ دیگر علاقوں میں 999 یا 994 پر، اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے نمبر 995 یا ای میل (Email:[email protected]) پر رابطہ کریں۔ تمام اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ نمٹائی جائیں گی اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
