جوازات نے الیکٹرانک گیٹس کی سہولت اور فوائد بیان کر دیے
سعودی محکمہ جوازات نے مسافروں کے لیے الیکٹرانک گیٹس کے ذریعے خودکار سفری عمل کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے سفر کے مراحل تیز اور آسان ہو گئے ہیں۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ جوازات نے مسافروں کے لیے الیکٹرانک گیٹس کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے وہ اپنے سفری مراحل خود بخود، آسانی اور تیزی سے مکمل کر سکتے ہیں۔
محکمہ جوازات نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ الیکٹرانک گیٹس کی یہ سہولت شہریوں، مقیم افراد اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بہتری اور سرحدی مقامات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
محکمہ جوازات کے مطابق اس سروس کے فوائد میں سفری عمل کو آسان اور تیز بنانا شامل ہے، جبکہ مسافر چند آسان مراحل میں اپنی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے سفری دستاویز کو اسکین کرنا اور پھر شناخت کی تصدیق کے لیے چہرے کی تصویر لینا ضروری ہے۔
محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ چہرے کی تصویر لیتے وقت عینک، ماسک یا ٹوپی نہ پہنیں تاکہ کارروائی درست اور کامیابی سے مکمل ہو سکے۔
اعرض التغريدة على منصة X
