ریاض میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے ریاض ریجن میں آج درمیانے سے شدید بارش، تیز ہواؤں، ژالہ باری اور سیلابی ریلوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اہم نکات
AIمحکمہ موسمیات نے آج ریاض ریجن میں درمیانے سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے، جس کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں، حد نگاہ میں کمی، ژالہ باری، سیلابی ریلے اور گرج چمک بھی متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ موسمی صورتحال کل رات نو بجے تک برقرار رہ سکتی ہے اور اس میں دارالحکومت ریاض سمیت الدرعیہ، ثادق، حریملاء، رماح، ضرما، مرات، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الدوادمی، الرین، القویعیہ، عفیف، الزلفی، الغاط، المجمعة اور شقراء کے علاقے شامل ہیں۔
