سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارشیں منگل تک جاری رہیں گی
قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں منگل تک جاری رہیں گی۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں منگل تک جاری رہیں گی۔
مرکز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ سمیت مدینہ منورہ، حائل، الجوف، شمالی حدود، ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن میں درمیانے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
