ولی عہد محمد بن سلمان اور بحرینی بادشاہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم نکات
AI
ریاض میں آج سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا استقبال کیا۔
استقبال کے آغاز میں ولی عہد نے بحرینی بادشاہ کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا، جس پر بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بحرینی بادشاہ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، جبکہ بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے بھی شاہ سلمان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بحرینی بادشاہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور سعودی قیادت کی جانب سے بحرین اور اس کے عوام کے لیے تاریخی اور برادرانہ حمایت کو سراہا۔ انہوں نے خلیجی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور بحرین اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے شعبے اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وفد میں شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز امیر ریاض، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز وزیر مملکت، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز وزیر کھیل، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز وزیر داخلہ، شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز وزیر نیشنل گارڈ، وزیر مملکت و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس انجینئر صالح بن ناصر الجاسر اور سعودی عرب کے بحرین میں سفیر نایف بن بندر السدیری شامل تھے۔
جبکہ بحرینی وفد میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، وزیر دیوان شاہی شیخ خالد بن احمد بن سلمان آل خلیفہ، بادشاہ کے مشیر برائے اطلاعات نبیل بن یعقوب الحمر، مشیر برائے سفارتی امور شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی، وزیر خزانہ و معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ، وزیر مواصلات ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی اور سعودی عرب میں بحرین کے سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ شریک تھے۔
