کویت کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
کویت نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
اہم نکات
AIکویت نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کویت، سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حوثی ملیشیا کے مسلسل دہشت گردانہ حملوں اور شہری و اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت اور شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حال ہی میں ریاض کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے گئے، جو سعودی عرب کی خودمختاری اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ نے آج اپنے بیان میں ان حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ اور قابل مذمت قرار دیا، جو نہ صرف خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہیں۔
