گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں ترمیم کی سہولت فراہم
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ابشر پلیٹ فارم پر گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں ترمیم کی نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ پاسپورٹ نے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام میں ترمیم کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت آجر اپنے زیر کفالت گھریلو ملازمین کے ترجمہ شدہ نام کو آن لائن تبدیل کر سکتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس پلیٹ فارم پر وضاحت کی ہے کہ اس سہولت سے استفادہ کے لیے صارف کو ابشر ویب سائٹ پر لاگ ان کرنا ہوگا، پھر خدمات مقیمین منتخب کرنا ہوں گی، مطلوبہ مستفید کنندہ کا انتخاب کرنا ہوگا اور اس کے بعد ترجمہ شدہ نام میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
شرط یہ ہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مقیمین کے لیے ترجمہ شدہ نام انگریزی میں جبکہ غیر عرب ممالک کے مقیمین کے لیے نام عربی زبان میں درج کیا جائے۔
اعرض التغريدة على منصة X
