تین علاقوں میں 23 کلوگرام منشیات ضبط، چار ملزمان گرفتار
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے عسیر، الجوف اور جدہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو منشیات فروشی کے تین الگ کیسز میں گرفتار کر لیا۔
اہم نکات
AI
سعودی محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے عسیر، الجوف اور جدہ میں کی گئی سکیورٹی کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات فروشی کے تین الگ الگ کیسز میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
عسیر میں دو سعودی شہریوں کو 11 کلوگرام حشیش فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جنہیں حراست میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
جدہ میں نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی کو 12 کلوگرام کوکین اور میڈیکل کنٹرول میں آنے والی گولیوں کی فروخت پر گرفتار کیا گیا، جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
اسی طرح الجوف میں ایک سعودی شہری کو حشیش اور میڈیکل کنٹرول میں آنے والی گولیوں کی فروخت پر گرفتار کیا گیا، جسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا۔
اعرض التغريدة على منصة X
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911)، جبکہ دیگر علاقوں میں (999) اور (994) پر رابطہ کریں۔ محکمہ انسداد منشیات کے لیے (995) اور ای میل ([email protected]) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ لی جائیں گی اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔
