موسم گرما میں مشرقی ریجن میں سب سے زیادہ درجہ حرارت متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال گرمیوں میں مشرقی ریجن، خاص طور پر حفر الباطن اور الاحساء میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
اہم نکات
AI
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے موسمیاتی تجزیہ کار عقیل العقیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال گرمیوں میں مشرقی ریجن، خصوصاً حفر الباطن، الاحساء اور مشرقی ساحلی علاقوں میں مملکت کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔
عقیل العقیل نے پروگرام "یا ہلا" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریجن میں درجہ حرارت میں اضافے کا اثر سب سے زیادہ محسوس کیا جائے گا، جبکہ مملکت کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
یہ پیش گوئیاں آج پیر کو جاری ہونے والے قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی ریجن سمیت ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے وسیع علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مرکز نے واضح کیا کہ مشرقی ریجن کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد و غبار اٹھنے کا امکان ہے، جو ریاض، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ کے علاوہ شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور تبوک تک پھیل سکتی ہیں۔
مرکز نے مزید کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث افقی حد نگاہ تقریباً ختم ہو سکتی ہے، خاص طور پر جازان جانے والی ساحلی شاہراہ پر، جبکہ مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں گرد آلود موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مرکز نے شہریوں، خصوصاً شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
