ولی عہد محمد بن سلمان سے منصور بن زاید کی ملاقات
ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی نائب صدر منصور بن زاید کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اہم نکات
AIریاض میں آج سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دیوان کے سربراہ شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر شیخ منصور بن زاید نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، جبکہ ولی عہد نے بھی اماراتی صدر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
