سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر اعظم کے شام میں داخلے کی مذمت
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے شام میں داخلے کو شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اہم نکات
AI
سعودی عرب نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کے شام کی سرزمین میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے اور اس اقدام کو شام کی خودمختاری، اس کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت اسرائیلی وزیراعظم کے شام میں "غیر قانونی داخلے" کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور اس پر شدید احتجاج کرتی ہے، اور اسے شام کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔
ریاض نے اسرائیل کی جانب سے شام کی سرزمین پر ہونے والی خلاف ورزیوں اور تجاوزات کو فوری طور پر روکنے اور 1974ء کے معاہدہ برائے جنگ بندی کی پاسداری پر زور دیا ہے، تاکہ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
اعرض التغريدة على منصة X
مملکت نے ایک بار پھر شام کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی دست درازی کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کو دہرایا ہے۔
