ریاض میں ہنگامی خطرے پر ابتدائی انتباہ جاری
سول ڈیفنس نے ریاض میں ہنگامی حالات کے لیے ابتدائی انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے اور ہدایات پر عمل کی اپیل کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی سول ڈیفنس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نے پیر کی صبح ریاض شہر میں ہنگامی حالات کے لیے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم کے ذریعے خطرے کے پیش نظر انتباہ جاری کیا ہے۔
سول ڈیفنس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور فوری طور پر قریبی محفوظ مقام یا عمارت کے اندرونی کمرے میں چلے جائیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور خطرہ ختم ہونے تک وہیں قیام کریں۔ اس سے پہلے گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ کھلی جگہوں اور شیشے سے دور رہیں، بالکونی یا چھت پر کھڑے نہ ہوں، جو لوگ باہر ہوں وہ قریبی عمارت میں پناہ لیں یا مضبوط دیوار کے پیچھے چھپ جائیں، ہجوم اور تصویریں بنانے سے گریز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
اگر کوئی شخص انتباہی پیغام موصول ہونے کے وقت گاڑی چلا رہا ہو تو اسے چاہیے کہ سڑک کے کنارے، پلوں اور بلند عمارتوں سے دور گاڑی روک لے، کسی بھی خطرے کی صورت میں ایمرجنسی نمبر 911 پر رابطہ کرے اور سرکاری ذرائع سے ہدایات حاصل کرے۔
سول ڈیفنس نے خبردار کیا ہے کہ میزائل یا ڈرون حملوں اور ان کے گرنے کی جگہوں سے متعلق تصاویر یا معلومات کی اشاعت یا شیئرنگ قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔
