جدہ میں حج کانفرنس و نمائش: خدمات کی بہتری کیلئے 20 ورکشاپس
جدہ سوبردوم میں جاری حج کانفرنس و نمائش کے دوسرے روز خدمات، ٹیکنالوجی اور تجربات کو بہتر بنانے کیلئے 20 خصوصی ورکشاپس منعقد ہوئیں۔
اہم نکات
AIجدہ سوبردوم میں جاری حج کانفرنس و نمائش کے دوسرے روز 20 ورکشاپس منعقد ہوئیں، جن میں آپریشنل و تکنیکی خدمات، جدت، ضیوف الرحمن کے تجربے میں بہتری، تربیت، اہلیت سازی اور پائیداری جیسے موضوعات پر ماہرین اور سرکاری، نجی و غیر منافع بخش شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ "آواز سے تصویر تک: میدان حج میں میڈیا مواد کی تیاری" میں میڈیا مواد کی تیاری، رپورٹنگ اور انٹرویوز کی مہارتیں زیر بحث آئیں۔ "ضیوف الرحمن کی رہائش: مکہ و مدینہ میں جامع مہمان نوازی کی جانب" ورکشاپ میں حاجیوں کی رہائش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بات ہوئی، جبکہ "مدینہ منورہ میں قیام کے دوران زائر کے تجربے میں بہتری" ورکشاپ میں تاریخی و اسلامی مقامات اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
سلامتی اور آپریشنل تیاری کے حوالے سے "حج سیزن میں منفی رجحانات سے نمٹنے کے طریقے: نگرانی اور حل" ورکشاپ میں اہم خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقے زیر بحث آئے، جبکہ "حج سیزن کی تیاری: قبل از وقت جانچ اور پیشگی آزمائش" ورکشاپ میں تیاری کی پیمائش اور آپریشنل منظرناموں کی جانچ کی حکمت عملی پیش کی گئی۔
سیکیورٹی کے شعبے میں "حج کے نظام میں اداروں کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی" ورکشاپ میں متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ "مکہ اور مقدس مقامات میں ہجوم اور نقل و حمل کی ماڈلنگ" ورکشاپ میں ماڈلنگ، سیمولیشن اور جیو اسپیشل ڈیٹا کے استعمال سے ہجوم اور ٹرانسپورٹ کے منظرناموں کا تجزیہ اور آپریشنل منصوبوں کی تیاری پر بات ہوئی۔
ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے میں "حاجی کے ڈیجیٹل حقوق: قانونی فریم ورک اور سروس فراہم کنندگان کی ذمہ داری" ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور حاجیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ "ادارے کن مواقع کو اپنائیں اور ان کی قدر کیسے جانچیں: حج میں مصنوعی ذہانت کی ترجیحات" ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی نشاندہی اور انہیں عملی اطلاق میں ڈھالنے کے طریقے بیان کیے گئے۔
ورکشاپ "مصنوعی ذہانت ضیوف الرحمن کے تجربے کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے؟" میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے صارفین کی رائے اور اطمینان کی پیمائش اور تجزیہ پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ "حج اداروں کے درمیان تکنیکی ہم آہنگی: ربط کی درخواست سے یکساں پلیٹ فارم پر آپریشن تک" ورکشاپ میں نظاموں کے ربط اور ڈیٹا کے تبادلے کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔
مہمان نوازی کے شعبے میں "حج نظام میں مہمان نوازی کی خدمات کا انضمام" ورکشاپ میں سروس فراہم کنندگان کے درمیان ہم آہنگی پر گفتگو ہوئی، جبکہ "قومی ایڈریس کی مصنوعات اور حج سیزن میں عملی اطلاق" ورکشاپ میں رہائش، نقل و حمل اور سپلائی میں قومی ایڈریس کے استعمال اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری پر بات ہوئی۔
ثقافتی اثر پذیری اور سماجی شراکت کے موضوعات میں "عبادت، مقام اور انسان: ضیوف الرحمن کے تجربے میں غیر منافع بخش شعبے کی شراکت" ورکشاپ میں غیر منافع بخش اداروں اور مقامی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ "صلاحیتوں سے اثر تک: یونیورسٹی کمیونٹی کی خدمات" ورکشاپ میں جامعات کی تحقیق، تعلیم، جدت، مشاورت اور رضاکارانہ خدمات کے شعبوں میں کردار پر بات ہوئی۔
تربیت، اہلیت سازی اور کاروباری مواقع کے حوالے سے "بیرونی حج ایجنسیوں کی امتیازی خدمات: ترقی کے مواقع اور نئے رجحانات" ورکشاپ میں بیرونی حج ایجنسیوں کے تجربات اور سیزن 1448ھ کے لیے "المسار الیکٹرانک پلیٹ فارم" کی تازہ کاریوں پر گفتگو ہوئی۔
ورکشاپ "حج و عمرہ کے شعبے میں چھوٹے و درمیانے اداروں کی سماجی ذمہ داری: ISO 26000 کے مطابق" میں سماجی ذمہ داری کے عملی اطلاق پر بات ہوئی، جبکہ "تجربے سے امتیاز تک: مہمان نوازی مراکز کے قائدین کی تربیت کا سفر" ورکشاپ میں سیزن 1448ھ کے لیے تربیتی پروگراموں اور پیکجز کی تیاری پر روشنی ڈالی گئی۔
ورکشاپ "حجاج دفاتر کے لیے رابطہ نظام" میں "نسک مسار" پلیٹ فارم کے ذریعے نظام کے کام اور سیزن 1448ھ کے شیڈول کے مطابق دفاتر کی کارکردگی کی نگرانی پر بات ہوئی۔
ورکشاپ "اندرون ملک حجاج کی خدمات میں بہتری" میں رجسٹریشن سے واپسی تک حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور گزشتہ سیزنز کے تجربات اور بہترین ماڈلز کا جائزہ لیا گیا۔
حج کانفرنس و نمائش کا چھٹا ایڈیشن جدہ سوبردوم میں بدھ تک جاری رہے گا، جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں وزارت حج و عمرہ اور پروگرام خدمت ضیوف الرحمن (ویژن 2030) کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔
