اتحاد افواج نے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارہ تباہ کر دیا
ترجمان اتحاد افواج نے بتایا کہ مشرقی علاقے میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا اور تباہ کر دیا گیا۔
اہم نکات
AIاتحاد افواج برائے حمایتِ حکومتِ یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ مشرقی ریجن میں ایک ڈرون طیارہ روکا اور تباہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا تھا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل بھی مار گرایا اور تباہ کر دیا۔
ترجمان اتحاد افواج کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی طرف سے ریاض کی سمت داغا گیا ایک کروز میزائل بھی روکا اور تباہ کیا۔
