دمام میں ہنگامی حالات کے لیے ابتدائی انتباہی نظام فعال
سول ڈیفنس نے دمام میں خطرے کے پیش نظر قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم سے الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ سول ڈیفنس نے آج بدھ کو اعلان کیا ہے کہ دمام شہر میں خطرے کے پیش نظر قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ہنگامی حالات میں قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم سے انتباہی پیغامات موصول ہوں تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
پرامن رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں، فوری طور پر قریبی محفوظ مقام یا کسی عمارت یا اندرونی کمرے میں چلے جائیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں، جب تک خطرہ ٹل نہ جائے وہیں قیام کریں۔
سول ڈیفنس نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ خطرہ ختم ہونے تک گھر یا عمارت سے باہر نہ نکلیں، کھلی جگہوں اور شیشے کے قریب جانے سے گریز کریں اور بالکونی یا چھت پر کھڑے نہ ہوں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر آپ باہر ہوں تو قریبی عمارت میں داخل ہو جائیں یا کسی مضبوط دیوار کے پیچھے پناہ لیں، ہجوم سے بچیں اور ہرگز ویڈیو یا تصاویر نہ بنائیں، خطرناک مقامات سے دور رہیں۔
محکمہ نے زور دیا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں ہنگامی نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 998 پر رابطہ کریں اور متعلقہ اداروں کی سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
اعرض التغريدة على منصة X
