دمام میں درجہ حرارت 47 ڈگری، ابہا سب سے ٹھنڈا شہر
قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ دمام میں آج سب سے زیادہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ابہا میں سب سے کم 20 ڈگری متوقع ہے۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے بعض سعودی شہروں میں زیادہ اور کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکز کے مطابق دمام میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ ابہا میں سب سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
مرکز کے مطابق آج متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں 47، ریاض میں 46، مکہ مکرمہ میں 45، جدہ میں 44 اور مدینہ منورہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اسی طرح عرعر میں 44، سکا کا میں 43، الباحہ میں 30، حائل میں 41، نجران میں 40 اور جازان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے لحاظ سے ابہا میں 20، الباحہ میں 22، ریاض میں 29، مکہ مکرمہ میں 31، مدینہ منورہ میں 29، جدہ میں 30، نجران میں 31، جازان میں 33 اور تبوک میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
