شہری کو ممنوعہ علاقے میں 20 اونٹ چرانے پر گرفتار کر لیا گیا
خصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے ایک شہری کو شاہ عبدالعزیز رائل ریزرو کے ممنوعہ علاقے میں 20 اونٹ چرانے پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی ہے۔
اہم نکات
AIخصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے ایک شہری کو ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی پر اس وقت گرفتار کیا جب اس نے شاہ عبدالعزیز رائل ریزرو کے ممنوعہ علاقوں میں 20 اونٹ چرائے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
فورس کے مطابق ممنوعہ علاقوں میں اونٹ چرانے پر ہر اونٹ کے حساب سے 500 سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ فورس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول یا جنگلی حیات پر کسی بھی قسم کے حملے کی اطلاع دیں۔
ایکس پر مکمل خبر دیکھیں
فورس نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں شکایات کے لیے 911 جبکہ دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ فورس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
