اقامہ کی تجدید ابشر اعمال کے ذریعے آن لائن ممکن
سعودی محکمہ جوازات نے کاروباری اداروں کے لیے ابشر اعمال پلیٹ فارم پر اقامہ کی آن لائن تجدید کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ جوازات نے کاروباری اداروں کے مالکان کے لیے اقامہ کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم (ابشر اعمال) کے ذریعے دستیاب ہے۔
محکمہ جوازات کے مطابق اس سہولت کے تحت ادارے کے مالک کو اقامہ کی تجدید کے لیے جوازات کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں، جس سے کارروائیوں میں آسانی اور تیزی آئے گی۔
سہولت سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار کے بارے میں جوازات نے بتایا کہ ادارے کے مالک کو ابشر اعمال پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنا ہوگا، پھر "خدمات أعمالي" منتخب کریں اور اس کے بعد "تجدید هوية مقيم" کے آپشن میں جا کر مطلوبہ کارروائی مکمل کریں۔
تغریر ایکس پر دیکھیں
واضح رہے کہ ابشر اعمال پلیٹ فارم کاروباری شعبے کے لیے متعدد الیکٹرانک خدمات فراہم کرتا ہے، جو حکومت کی ڈیجیٹل کوششوں کا حصہ ہیں تاکہ شہریوں اور مقیمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
