مکہ میں شہری سے چار کلو گرام حشیش اور دو ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد
مکہ مکرمہ میں سکیورٹی اداروں نے ایک شہری کو گاڑی سے منشیات اور طبی ضابطے کے تحت آنے والی گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔
اہم نکات
AIمکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی اداروں نے ایک شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ منشیات اور طبی ضابطے کے تحت آنے والی گولیوں کی بڑی مقدار فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ اشیا اس کی گاڑی میں چھپائی گئی تھیں۔
سعودی پبلک سکیورٹی کے مطابق، مکہ مکرمہ میں روڈ سکیورٹی فورس نے ملزم کے قبضے سے چار کلو گرام حشیش اور دو ہزار 89 گولیاں برآمد کیں، جو طبی ضابطے کے تحت آتی ہیں۔ یہ تمام منشیات گاڑی میں چھپائی گئی تھیں۔
پبلک سکیورٹی نے مزید بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
ایکس پر اصل خبر دیکھیں
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر رابطہ کریں۔
جبکہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات سے متعلق شکایات کے لیے 995 نمبر مختص کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جاتا ہے۔
