عسیر: غیرمجاز مقام پر آگ لگانے پر شہری گرفتار
عسیر میں غیرمجاز مقام پر آگ لگانے پر ماحولیاتی سکیورٹی فورس نے ایک شہری کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔
اہم نکات
AIماحولیاتی سکیورٹی فورس نے عسیر میں ایک شہری کو ماحولیات کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ شہری نے نباتاتی ماحول کے تحفظ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرمجاز مقام پر آگ جلائی تھی۔
فورس کے مطابق اس خلاف ورزی پر مقررہ قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور ماحولیات و نباتاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
فورس نے وضاحت کی کہ جنگلات اور قومی پارکوں میں مخصوص مقامات کے علاوہ آگ جلانے پر 3,000 سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
اعرض التغريدة على منصة X
ماحولیاتی سکیورٹی فورس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ماحول یا جنگلی حیات کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر اطلاع دیں۔ فورس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
