سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بدھ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا
قومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آج ہفتے سے بدھ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں جاری رہیں گی۔
اہم نکات
AIقومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آج ہفتے سے آئندہ بدھ تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مرکز نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بتایا کہ باحہ، مکہ مکرمہ، جازان اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے سے تیز درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، حائل، الجوف، شمالی حدود، تبوک اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی۔
