ریاض میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 یمنی باشندے گرفتار
ماحولیاتی سکیورٹی فورسز نے ریاض میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 یمنی باشندوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی ہے۔
اہم نکات
AIماحولیاتی سکیورٹی فورسز نے ریاض ریجن میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 یمنی باشندوں کو گرفتار کیا ہے، جو علاقے میں معدنیات اور ریت کا غیر قانونی استحصال کر رہے تھے۔ ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
فورس کے مطابق کارروائی کے دوران 9 مشینیں بھی ضبط کی گئیں جو مٹی کی کھدائی اور نقل و حمل میں استعمال ہو رہی تھیں۔ فورس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ماحول یا جنگلی حیات کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر اطلاع دیں۔ تمام شکایات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
