ابہا اور خمیس مشیط میں ابتدائی انتباہ جاری
سول ڈیفنس نے ابہا اور خمیس مشیط کے رہائشیوں کو ہنگامی حالات میں ابتدائی انتباہ کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم نکات
AIسعودی سول ڈیفنس نے ابہا اور خمیس مشیط کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی حالات کے لیے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم سے جاری خطرے کے انتباہ کے بعد حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔
سول ڈیفنس نے زور دیا ہے کہ شہری پرسکون رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں، عمارتوں کے اندر رہیں اور کسی محفوظ داخلی کمرے یا ایسی جگہ جائیں جو کھڑکیوں سے دور ہو، اور خطرہ ختم ہونے تک گھر یا عمارت نہ چھوڑیں۔
ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کھلی جگہوں اور شیشے سے دور رہیں، بالکونی یا چھت پر ہرگز نہ جائیں، جبکہ باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں داخل ہونے یا کسی مضبوط دیوار کے پیچھے پناہ لینے کی تلقین کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ہجوم اور فوٹوگرافی سے مکمل طور پر گریز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔ اگر انتباہی پیغام ڈرائیونگ کے دوران موصول ہو تو گاڑی کو سڑک کے کنارے، پلوں اور بلند عمارتوں سے دور روک لیں۔
سول ڈیفنس نے ہدایت کی ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں کسی بھی خطرے کی صورت میں ہنگامی نمبر (911) اور مملکت کے دیگر علاقوں میں (998) پر رابطہ کریں۔
مزید یہ کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو سرکاری ذرائع سے باقاعدگی سے فالو کریں اور ان پر عمل کریں۔
