امام ترکی بن عبداللہ ریزرو میں ماحولیاتی خلاف ورزی پر شہری گرفتار
خصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے امام ترکی بن عبداللہ ریزرو میں ممنوعہ مقامات پر 40 اونٹ چرانے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIخصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے ایک شہری کو امام ترکی بن عبداللہ ریزرو میں ممنوعہ مقامات پر 40 اونٹ چرانے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔
فورس کے مطابق ممنوعہ علاقوں میں اونٹ چرانے پر فی اونٹ 500 سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
خصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول یا جنگلی حیات پر کسی بھی قسم کے حملے کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 جبکہ دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر دیں۔ فورس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
