عسیر میں آج تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل
عسیر کے مختلف علاقوں میں آج تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی، یہ فیصلہ موسمیاتی رپورٹوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اہم نکات
AIعسیر ریجن کی جنرل ایجوکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج منگل کے روز ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ، سراة عبیدہ، محائل عسیر، رجال المع، الفرشہ، الربوعہ، الحرجة اور ظہران الجنوب کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن پلیٹ فارم 'مدرستی' کے ذریعے ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹوں اور سب کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
