برطانیہ کا سعودی عرب و یمن کے ساتھ حوثی حملوں کی مذمت
برطانوی وزیر مشرق وسطیٰ اسٹیفن ڈاؤٹی نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب اور یمن پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اہم نکات
AIبرطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیفن ڈاؤٹی نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب اور یمن پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر نے وزارت خارجہ برطانیہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی عرب اور یمن دونوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حوثیوں کے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں اور تمام متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، سعودی عرب اور یمنی حکومت کے ساتھ حوثی جارحیت کے خلاف کھڑا ہے۔
اسی حوالے سے گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی جانب سے درپیش مسلسل خطرات اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کی آزادی کی بحالی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
