ریاض میں ایتھوپیائی شہری اور مقیم گرفتار
ریاض میں انسداد منشیات کے ادارے نے ایتھوپیائی شہریوں اور مقیموں کو حشیش فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIسعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں ایتھوپیائی شہریت رکھنے والے شہریوں اور مقیموں کو منشیات (حشیش) فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ادارے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیمین سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، دیگر علاقوں میں 999 اور 994 جبکہ محکمہ انسداد منشیات کی ہیلپ لائن 995 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ای میل (Email:[email protected]) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔
