مدینہ منورہ میں ایتھوپیائی شہری منشیات فروشی پر گرفتار
مدینہ منورہ پولیس کی خصوصی فورس نے ایک ایتھوپیائی شہری کو منشیات اور ممنوعہ گولیوں کی فروخت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اہم نکات
AIمدینہ منورہ ریجن کی پولیس کی خصوصی فورس نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایتھوپیائی شہری کو منشیات (حشیش) اور طبی ضوابط کے تحت ممنوعہ گولیوں کی فروخت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پبلک سکیورٹی کے بیان کے مطابق، ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر اصل پوسٹ دیکھیں
سکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں (911) جبکہ دیگر علاقوں میں (999) اور (994) پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ منشیات کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی ہیلپ لائن (995) اور ای میل (Email:995@gdnc.gov.sa) پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔
