ماحولیات کی خلاف ورزی پر مشرقی ریجن میں 5 غیرملکی گرفتار
سعودی خصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے مشرقی ریجن میں ریت اور مٹی کے غیرقانونی استحصال پر پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اہم نکات
AIخصوصی فورس برائے ماحولیاتی تحفظ نے مشرقی ریجن میں ریت اور مٹی کے غیرقانونی استحصال پر پاکستانی، بنگلہ دیشی اور یمنی شہریت کے حامل پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
فورس کے مطابق کارروائی کے دوران زمین کی کھدائی اور مٹی کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی چار مشینیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
فورس نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ماحول یا جنگلی حیات پر کسی بھی قسم کے حملے کی اطلاع دینا چاہیں تو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر رابطہ کریں۔
فورس نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام شکایات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا اور اطلاع دینے والے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
